وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری مہم میں کسانوں کو تمام ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

چھوٹے کسانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے: شہباز شریف
19 مئی 2016 (12:40)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے کسانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وہ آج لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں گندم خریداری مہم کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ گندم کی خریداری مہم میں کسانوں کو تمام ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ اگر کسانوں نے گندم کی خریداری سے متعلق شکایات کیں تو اس پر سخت کارروائی ہوگی۔