وائٹ ہائوس کے مطابق باراک اوبامہ نے شام میں جنگ بندی برقرار رکھنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت اور ملک میں سیاسی اقتدار کی منتقلی کے بارے میں پیشرفت کی ضرورت پر زوردیا۔

صدر اوبامہ اور اردوان کا ٹیلیفون پر شام میں جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال
19 مئی 2016 (12:14)
0

امریکہ کے صدر براک اوبامہ اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفون پر شام میں جنگ اور دولت اسلامیہ گروپ کے عسکریت پسندوں کو شکست دینے کے لئے عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں کہاکہ صدر اوبامہ نے شام میں جنگ بندی برقرار رکھنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت اور ملک میں سیاسی اقتدار کی منتقلی کے بارے میں پیشرفت کی ضرورت پر زوردیا۔
دونوں رہنمائوں نے دولت اسلامیہ کو شکست دینے اور ترکی، یورپ اور دیگرملکوں میں عسکریت پسند گروپ کے حملے کرنے کی صلاحیت ختم کرنے کی کوشش جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔