وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ اقتصادی راہداری ایک قومی منصوبہ ہے جو پورے پاکستان کے لوگوں کیلئے یکساں فائدہ مند ہے۔

اقتصادی راہداری سے خطے میں تجارت او رترقی کی نئی راہیں کھلیں گی:پرویز خٹک
19 مئی 2016 (11:58)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں تجارت او رترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور جنوبی ایشیا میں وسیع تر اقتصادی ہم آہنگی پیدا ہوگی۔
وہ پشاور میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظر میں توانائی سے متعلق پالیسی مذاکرے میں خطاب کررہے تھے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اقتصادی راہداری ایک قومی منصوبہ ہے جو پورے پاکستان کے لوگوں کیلئے یکساں فائدہ مند ہے۔