فوج کے مطابق سرت سے 60 کلومیٹر مغرب میںبورائت الحسن کے مقام پر کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوئے ۔

لیبیا میں دولت اسلامیہ گروپ کیساتھ جھڑپوں میں متحدہ حکومت کے وفادار 18فوجی ہلاک
19 مئی 2016 (11:56)
0

لیبیا میں دولت اسلامیہ گروپ کے مضبوط گڑہ سرت کے نزدیک تازہ ترین جھڑپوں میں متحدہ حکومت کے وفادار اٹھارہ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔فوج کے ایک بیان کے مطابق سرت سے ساٹھ کلومیٹر مغرب میںبورائت الحسن کے مقام پر کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوئے جبکہ باقی افراد ابو غرین کے علاقے میں دولت اسلامیہ گروپ کے اچانک حملے میں ہلاک ہوئے۔