سید علی گیلانی کا بھارتی فوجی کی جانب سے ہندواڑہ میں لڑکی سے بد سلوکی کی تحقیقات کامطالبہ
19 مئی 2016 (11:52)
0

مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے ایک بھارتی فوجی کی جانب سے ہندواڑہ کی ایک لڑکی سے بد سلوکی کی غیر جانبدارانہ کمیشن سے تحقیقات کرانے کامطالبہ کیا۔
انہوں نے سری نگر میںایک بیان میں مطالبہ کیا کہ اس جرم میںملوث بھارتی فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل شبیر احمد شاہ نے شہدا کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا۔

ادھر سری نگر میں محمد یاسین ملک کے ساتھ ملاقات میں سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی پالیسی سازوں نے کشمیریوں کے لئے مارو یا مر جائو کی صورتحال پید ا کردی ہے۔دونوں رہنمائوں نے کہاکہ بھارت کے پالیسی ساز جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔