وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ محاذ آرائی کی سیاست سے ملک میں جمہوری عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی لانے میں مدد ملے گی: ثناء اللہ زہری
19 مئی 2016 (11:50)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جس سے وہاں ترقی اور خوشحالی لانے میں مدد ملے گی۔پاکستان ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

زہری نے کہاکہ محاذ آرائی کی سیاست ختم ہونی چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں جمہوری عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دوہزار سولہ سترہ کے بجٹ میں ضلع آوران کے متاثرین زلزلہ کے لئے خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔