اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دیتے وقت عوامی مفاد کو پیش نظر رکھا جائے۔

وزیر خزانہ کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے جائزہ
19 مئی 2016 (11:47)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دیتے وقت عوامی مفاد کو پیش نظر رکھا جائے۔
سیکرٹری خزانہ ڈاکٹروقار مسعود نے اجلاس کو بتایا کہ مختلف وزارتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور ان کی زیادہ تر سفارشات کو شامل کیا گیا ہے۔