فوج کے یونٹ نے خفیہ ادارے کی جانب سے لطیفیہ میں ایک گھر میں جنگجو رہنمائوں کی ممکنہ ملاقات کی اطلاعات پر کارروائی کی۔

بغداد میں دھماکہ،9 فوجی ہلاک ،9 زخمی
19 مئی 2016 (10:52)
0

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں دولت اسلامیہ گروپ کے جنگجوئوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک دھماکے میں نو فوجی ہلاک اورنو زخمی ہوگئے۔فوج کے یونٹ نے خفیہ ادارے کی جانب سے لطیفیہ میں ایک گھر میں جنگجو رہنمائوں کی ممکنہ ملاقات کی اطلاعات پر کارروائی کی۔
عراقی فوج دولت اسلامیہ کے خلاف جوابی کارروائیاں کررہی ہے جس نے 2014 سے شمال اور مغرب میں ملک کے ایک تہائی علاقے پر قبضہ کررکھا ہے۔ادھر عراق کی سرکاری فوج نے دودراز مغربی قصبے ر تبہ کا قبضہ دولت اسلامیہ سے دوبارہ حاصل کر لیا ہے ۔

یہ قصبہ جو دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ شام کے ساتھ سرحدی راہداری کے بھی قریب ہے عراق میں شمال مشرقی علاقوں میں مزید کاروائیوں کے لئے عسکریت پسندوں کے زیر استعمال تھا ۔