وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بین الاقوامی ٹیلی مواصلات یونین کے سیکرٹری جنرل اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے صدر سے ملاقات کی ۔

 امن و سلامتی اور اقتصادی خوشحالی پاکستان کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کا محور ہیں:طارق فاطمی
19 مئی 2016 (10:49)
0

امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امن سلامتی کا قیام سماجی ہم آہنگی اور اقتصادی خوشحالی پاکستان کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کا محور ہیں۔
وہ پاکستان کی سلامتی کی جہتوں، خارجہ پالیسی اور علاقائی تناظر کے موضوع پر جنیوا میں ایک ممتاز تھنک ٹینک سے خطاب کررہے تھے۔
طارق فاطمی نے بین الاقوامی ٹیلی مواصلات یونین کے سیکرٹری جنرل ہولن ژائو اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے صدر پیٹرمورر سے بھی ملاقات کی ۔