ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق چین، جرمنی اور برطانیہ پناہ گزینوں کا سب سے زیادہ خیرمقدم کرنے والے ملک ہیں۔

اسّی فیصد اکثریت پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں قبول کرلے گی: عالمی جائزہ
19 مئی 2016 (10:45)
0

ایک عالمی جائزے میں کہاگیا ہے کہ تقریباً80 فیصد تک لوگوں کی اکثریت پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں قبول کرلے گی حتیٰ کہ بہت سے لوگ انہیں اپنے گھروں میں لے جانے کیلئے بھی تیار ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق چین، جرمنی اور برطانیہ پناہ گزینوں کا سب سے زیادہ خیرمقدم کرنے والے ملک ہیں۔
روس، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں پناہ گزینوں کے حوالے سے انتہائی منفی رویہ پایا جاتا ہے سروے میں27 ملکوں کے 27 ہزارافراد سے رائے لی گئی۔