تین سو اہلکاروں پر مشتمل پٹرولنگ پولیس گلگت بلتستان میں راہداری منصوبے کے 439 کلو میٹر طویل حصے پر ٹریفک کی محفوظ اور بلا تعطل روانی یقینی بنانے میں مدد دے گی۔

وزیراعظم کا '' گلگت بلتستان سی پیک پٹرولنگ پولیس'' کا افتتاح
19 مئی 2016 (10:45)
0

  وزیراعظم نواز شریف نے آج صبح گلگت میں '' گلگت بلتستان سی پیک پٹرولنگ پولیس '' کا افتتاح کیا۔تین سو اہلکاروں پر مشتمل پٹرولنگ پولیس گلگت بلتستان میں راہداری منصوبے کے 439 کلو میٹر طویل حصے پر ٹریفک کی محفوظ اور بلا تعطل روانی یقینی بنانے میں مدد دے گی۔چین نے پٹرولنگ پولیس کے لئے 25 گاڑیوں کا تحفہ دیا ہے۔
اس سے پہلے گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان ،وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم پاکستان چین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔انہوں نےگلگت بلتستان کونسل کے نئے منتخب ارکان سے حلف بھی لیا۔
امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن بھی وزیراعظم کے ہمرا ہ ہیں۔