وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ اگر کسی کے پاس وزیراعظم کے خلاف پانامہ پیپرز کے حوالے سے ثبوت موجود ہیں تو اسے سپریم کورٹ میں جانا چاہیے۔

حزب اختلاف کو پارلیمنٹ پر اعتماد کرناچاہیے: خرم دستگیر
19 مئی 2016 (09:39)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن کے لئے ضابطہ کار وضع کرنے کے لئے قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی کے مثبت نتائج برآمد ہوںگے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کو پارلیمنٹ پر اعتماد کرناچاہیے اوراسے پانامہ پیپرز کے مسئلے کوجمہوری انداز میں حل کرنے کاموقع دینا چاہیے۔
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ اگر کسی کے پاس وزیراعظم کے خلاف پانامہ پیپرز کے حوالے سے ثبوت موجود ہیں تو اسے سپریم کورٹ میں جانا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ پانامہ پیپرز میں حزب اختلاف کے بعض ارکان کی آف شورکمپنیوں کے انکشاف کے بعد انہیں کمیشن کے قیام میں قطعاً دلچسپی نہیں رہی۔