وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مجوزہ کمیشن کے ذریعے بد عنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے یہ اچھا موقع ہے۔

ایم کیوایم کے نمائندے کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا: اسحق ڈار
19 مئی 2016 (10:25)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے نمائندے کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جانب سے اس کمیٹی کے لئے چھ رکنی فہرست میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن شامل نہیں ہے مگر حکومت نے مسئلے کے حل کے لئے ان سے رابطہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مجوزہ کمیشن کے ذریعے بد عنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے یہ اچھا موقع ہے۔