اسحق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستانیوں کے بیرونی ملکوں میں رکھے گئے اثاثوں کو ظاہر کرنے سے متعلق قانون اورملک میں غیر ملکی سرمائے کی آمد اوراخراج کے معاملے کو باضابطہ بنانے کا عزم کررکھا ہے۔

وزیرخزانہ کا غیرملکی سرمائے سے متعلق قوانین میں بہتری کیلئے سفارشات کاجائزہ
19 مئی 2016 (10:22)
0

وزیرخزانہ محمد اسحق ڈار نے ملک میں غیرملکی سرمائے کی آمد اور اخراج کو باضابطہ بنانے کے قوانین میں تبدیلیوں اوربہتری لانے کیلئے سفارشات کاجائزہ لیا۔سٹیٹ بنک سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نظام میں خامیوں کی نشاندہی کیلئے وزیرخزانہ کی ہدایات کی روشنی میں اپنی رپورٹس پیش کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستانیوں کے بیرونی ملکوں میں رکھے گئے اثاثوں کو ظاہر کرنے سے متعلق قانون اورملک میں غیر ملکی سرمائے کی آمد اوراخراج کے معاملے کو باضابطہ بنانے کا عزم کررکھا ہے۔

دریں اثناء وزیر خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں ٹیکس کے نظام کو فروغ دینے کے لئے ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔
اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ٹیکس وصولی کے اقدامات سے لوگ متاثر نہ ہوں۔
چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کو آئندہ بجٹ کے حوالے سے مختلف تجارتی اور صنعتی اداروں ایوانوں اور ایسوسی ایشنوں کی جانب بجٹ میں شامل کرنے کے لئے پیش کی گئی مختلف تجاویز پر بریفنگ دی۔