نواز شریف نے گلگت بلتستان کونسل کے نئے منتخب ارکان سے حلف بھی لیا۔

وزیراعظم نے پاکستان چین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
19 مئی 2016 (10:29)
0

وزیراعظم نواز شریف نے گلگت میں پاکستان چین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیاہے۔یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔

ریڈیو پاکستان گلگت کے نمائندے نے بتایا ہے کہ پاک چین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبہ دوسال میں مکمل ہوگا اور اس پر چار کروڑ چالیس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔خصوصی مواصلاتی ادارہ راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلو میٹر طویل کیبل بچھائے گا۔منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان ٹیلی مواصلات کا ایک متبادل روٹ دستیاب ہوگا۔
انہوں نے گلگت بلتستان کونسل کے نئے منتخب ارکان سے حلف بھی لیا۔
امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن بھی وزیراعظم کے ہمرا ہ ہیں۔