پرویز خٹک نے کہاکہ روڈ شو میں 17 خصوصی اقتصادی زونز کے علاوہ80 دوسرے منصوبے بھی پیش کئے جائیںگے ۔

گریٹر پشاور سرکلر ریلوے منصوبہ،آئندہ ماہ بیجنگ میں روڈ شو پیش کیا جائیگا
19 مارچ 2017 (21:37)
0

وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ گریٹر پشاورسر کلرریلوے پراجیکٹ آئندہ مہینے بیجنگ روڈ شو میں پیش کیاجائے گا ۔
انہوں نے اتوار کے روز پشاور میں پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ دو سودو کلومیٹر طویل ریلوے پراجیکٹ ایک ارب نوے کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوگا ۔
پرویز خٹک نے کہاکہ روڈ شو میں 17 خصوصی اقتصادی زونز کے علاوہ80 دوسرے منصوبے بھی پیش کئے جائیںگے ۔
وزیراعلی نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبوں سے متعلق چینی اور انگریزی زبانوں میں ویب سائٹ اس مہینے کی اکتیس کو شروع کی جائے گی ۔