گورنر نے کہا کہ ڈاکٹروں سروس سٹرکچر بہتر بنایا جانا چاہئے۔

File Photo

عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی حکومتی اولین ترجیح ہے،رجوانہ
19 مارچ 2017 (20:25)
0

پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اتوار کے روز لاہور میں چوبیسویں قومی نیورولوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی فراہمی پر بھرپورتوجہ دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کاسروس سٹرکچر بہتر بنایا جانا چاہئے تاہم انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے احتجاج سے مریض متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔