بھارت کا 10رکنی وفد انڈس واٹر کمشنر کی قیادت میں لاہور پہنچ گیا۔

آبی مسائل :پاکستان ،بھارت مذاکرات کل اسلام آباد میں ہونگے
19 مارچ 2017 (20:12)
0

پاکستان اوربھارت کے انڈس واٹر کمشنروں کا دو روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔

بھارت کے انڈس واٹر کمشنر کی قیادت میں بھارت کا دس رکنی وفد اجلاس میں شرکت کیلئے واہگہ کے راستے پہلے ہی لاہور پہنچ گیا ہے۔
انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس پاکستان اور بھارت میں ہر سال ایک ایک بار ہونا لازمی ہے ۔
کمیشن دونوں ملکوں کے انڈس کمشنرز پرمشتمل ہے اور سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کرتا ہے۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پندرہ ارب ڈالر لاگت کے پن بجلی منصوبوں کی تعمیر تیز کر دی ہے اور وہ پاکستان کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔
تاہم بھارت کی طرف سے دوروزہ مذاکرات کے ایجنڈے میں بھارت کی طرف سے متنازعہ ڈیموں کی تعمیر کا مسئلہ شامل نہیں کیا گیا۔