جرمن وزیر دفاع نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی کے حوالے سے جدید نظریات اختیار کرے۔

جرمنی کی دفاعی اخراجات کیلئے نیٹو،امریکہ کا مقروض ہونیکی تردید
19 مارچ 2017 (19:53)
0

جرمنی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات کیلئے نیٹو اور امریکہ کا مقروض ہے۔
جرمنی کی وزیر دفاع ارسلا وان ڈرلین نے برلن میں ایک بیان میں نیٹو کے اس ہدف پر تنفید کی جس میں رکن ملکوں سے2024 تک اپنے اقتصادی وسائل کا دو فیصد حصہ دفاعی اخراجات پر صرف کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔
انہوں نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی کے حوالے سے جدید نظریات اختیار کرے۔