وزیر مملکت نے کہا کہ قوم ان کی من گھڑت کہانیوں سے خوب واقف ہے اور وہ دھوکہ نہیں کھائے گی۔

File Photo

عمران خان بے بنیاد الزامات کے بجائے اپنی بدعنوانی کا جواب دیں،مریم اورنگزیب
19 مارچ 2017 (19:24)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے نیب کو اپنی بدعنوانی کا جواب دیں۔

اتوار کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ قوم ان کی من گھڑت کہانیوں سے خوب واقف ہے اور وہ دھوکہ نہیں کھائے گی۔