وزیر خزانہ نے کہا کہ بل پر منگل کو رائے شماری ہوگی۔

File Photo

قومی اسمبلی پیر کو اتفاق رائے سے بل پر غور کرے گی،ڈار
19 مارچ 2017 (19:17)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آج ایک بیان میں کہا کہ آئینی ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ کے ترمیمی بل میں مزید ترامیم کی گئی ہیں جو حال ہی میں پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں اتفاق رائے کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان کل بلوں پر غور کرے گا اور ان پر منگل کو رائے شماری ہوگی۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا ۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنما کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کل قومی اسمبلی میں ایک قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔
اس تناظر میں مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا کل ہونے والا اجلاس اب منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں ہوگا۔


comments powered by Disqus