file photo

وزارتِ صحت کا سندھ میں سرکاری ہسپتالوں میں حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنیکی ہدایت
19 مارچ 2017 (11:14)
0

سندھ کی وزارت صحت نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اورعملے کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کریں۔
وزارت صحت کے عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے کو بتایا کہ حکومت بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے اور اس سلسلے میں تمام ہسپتالوں میں اطلاعات کا مرکز پہلے بھی قائم ہے۔
انہوںنے مزید کہا ہسپتالوں کی کارکردگی اور روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہسپتالوںمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔