ڈک ورتھ لیوئس فارمولے کے تحت بھارت کو2رنز سے شکست۔

خواتین ٹی ٹونٹی عالمی کپ:پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا
19 مارچ 2016 (22:32)
0

 دلی میں ہفتہ کی شام خواتین کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لیوئس فارمولے پر بھارت کو دو رن سے ہرا دیا۔
بھارت کی خواتین ٹیم نے بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر چھیانوے رن بنائے۔
پاکستان کی ٹیم نے سولہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ستتر رن بنائے۔
بارش کی وجہ سے ہدف سولہ اووروز میں چھہتر رن تک محدود کردیا گیا تھا۔