ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے ترک بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتاہے۔

پاکستان کی استنبول میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
19 مارچ 2016 (19:22)
0

دفتر خارجہ نے ترکی کے شہر استنبول میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں ایک بار پھر کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ترک بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتاہے اور اسے پختہ یقین ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے اور اسے فیصلہ کن شکست دیں گے۔