ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان کے اعتدال پسند تشخص اور ملک کی عظیم ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔

Pakistan Day

یوم پاکستان کے موقع پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں محفل موسیقی
19 مارچ 2016 (17:37)
0

23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں ایک محفل موسیقی کا انعقاد کیا جائے گا۔

محفل موسیقی کا موضوع ہے " صوفی نائٹ، امن کی موسیقی" جس کا مقصد عالمی سطح پر امن وہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنا ہے۔  محفل موسیقی میں ممتاز گلوکار استاد راحت فتح علی خان اپنے مقبول نغمے گائیں گے جنہیں پہلے ہی عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ یہ تقریب پاکستان کے اعتدال پسند تشخص اور ملک کی عظیم ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔