file photo

پاکستان ریلوے بحالی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے:سعد رفیق
19 جون 2017 (22:30)
0

کراچی سے پشاور تک پاکستان ریلوے کی مین لائن ون کا تعمیراتی منصوبہ لاہور میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مین لائن ون کی بہتری سے پاکستان ریلوے بحالی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مین لائن پر ٹرینوں کی رفتار ایک سو ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔