file photo

ملک کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے:مریم
19 جون 2017 (22:16)
0

اطلاعات اور نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خلوص نیت سے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے پیر کی شام اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور مختلف شعبوں کے ترقیاتی عمل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں بالحضوص تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کہا کہ وہ حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے ملکی ترقی کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔