آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی 2017ء کی ٹیم کا اعلان کردیا
19 جون 2017 (20:41)
0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017ء کی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کا کپتان سرفراز احمد کو رکھا گیا ہے ۔

ٹیم کا انتخاب انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن ، سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی، پاکستان کے رمیز راجہ اور دیگر پرمشتمل کرکٹ ماہرین کی ایک جیوری نے کیا ۔
ٹیم میں پاکستان کے چار ، بھارت اور انگلینڈ کے تین ، تین اور بنگلہ دیش کا ایک کھلاڑی شامل ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کو بارہواں کھلاڑی رکھاگیا ہے۔ ٹیم میں شامل پاکستانی کھلاڑی فخر زمان، سرفرازاحمد، جنید خان اورحسن علی ہیں ۔