حویلی بہادر شاہ گیس بجلی گھر سے اگلے سال تک1230 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی:شہباز
19 جون 2017 (20:34)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ حویلی بہادر شاہ گیس بجلی گھر سے اگلے سال تک ایک ہزار دوسوتیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز جھنگ میں حویلی بہادرشاہ کے اچانک دورے کے دوران خطاب میں کہی جہاں انہوں نے منصوبے کے تعمیراتی کام کاجائزہ لیا ۔
شہبازشریف نے ٹیم کی کوششوں پراطمینان ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ بجلی گھر آج رات سے آزمائشی طورپر بجلی کی پیداوار شروع کردے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ اس بجلی گھر سے سات سو ساٹھ میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی ۔