file photo

وزیراعلیٰ سندھ کی شمسی توانائی کے منصوبوں کے قیام کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ کی منظوری
19 جون 2017 (20:29)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اٹھارہ ملکی اور کثیر ملکی کمپنیوں کو شمسی توانائی کے منصوبوں کے قیام کیلئے چھ ہزار سات سو ایکڑ سے زیادہ اراضی کی الاٹمنٹ کی منظوری دی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ یہ اراضی ٹھٹہ ، سکھر ، جامشورو ، شہید بے نظیر آباد اور دادو کے اضلاع میں شمسی توانائی کے ذریعے پانچ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے چودہ کمپنیوں کو الاٹ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر چار کمپنیوں کو اراضی کی الاٹمنٹ کے معاملے پر پیش رفت جاری ہے اور اسے جلد حتمی شکل دیدی جائے گی۔