file photo

مالی:سیکورٹی فورسز نے5 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا
19 جون 2017 (20:22)
0

مالی کی سیکورٹی فورسز نے ان پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جو دارالحکومت بماکو کے نواحی علاقے میں ایک تفریحی مقام پر حملے میں ملوث تھے۔

گزشتہ روز تفریحی مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے دو مہمانوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے فرانس کے تیرہ شہریوں سمیت چھتیس افراد کو بچا یا۔