file photo

وزیراعظم جلد کراچی کیلئے ترقیاتی پیکیج کااعلان کریں گے:زبیر
19 جون 2017 (20:18)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ گرین لائن لیاری ایکسپریس وے اور ایم نائن سمیت بڑے منصوبوں کی تکمیل سے کراچی کے عوام کوآمدورفت کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔

انہوں نے پیر کے روز کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے دورے کے دوران کہا کہ شمالی ٹریک رواں سال اکتوبر میں مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فور اور لیاری ایکسپریس وے جیسے بڑے منصوبوں میں حکومت سندھ کی شراکت دار ہے۔ گورنر نے کہا کہ وزیراعظم جلد کراچی کے لئے ترقیاتی پیکیج کااعلان کریں گے۔

 گورنر نے آج کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے عبدالستار ایدھی انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے اس لئے اس کی ترقی پورے ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرین لائن ارزاں اور آسان ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے جس سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی۔