ای کامرس ٹیکنالوجی سے پاکستان میں ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا:دستگیر
19 جون 2017 (20:12)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ای کامرس ٹیکنالوجی سے پاکستان میں ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی طرف سے تیارکردہ شالوں کی پہلی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

خرم دستگیر خان نے کہا کہ ملک میں امن بحال ہو گیا ہے اور دہشت گردوں اور ان کی باقیات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم کی موثر قیادت میں اقتصادی خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔
اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ خواتین ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں اور یہ پروگرام انہیں قومی معیشت میں شمولیت کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔