file photo

موسمیاتی تبدیلی کی وزارت ماحولیات کی بہتری کیلئے کئی منصوبے شروع کریگی
19 جون 2017 (20:06)
0

موسمیاتی تبدیلی کی وزارت ماحولیات کی بہتری کیلئے آئندہ مالی سال میں کئی نئے منصوبے شروع کرے گی۔ سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ وزیراعظم نے سرسبز پاکستان پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی ہے تاکہ ملک میں جنگلات میں اضافہ کیا جا سکے۔

ذرائع نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کیلئے موسمیاتی تبدیلی کی اطلاع دینے کے مرکز ، حفظات صحت کے اصولوں کی منصوبہ بندی کا مرکز اور موسمیاتی اثرات برداشت کرنے والی رہائش گاہوں کے قیام کے یونٹ قائم کئے جائیں گے۔