برطانوی وزیراعظم کا انتہا پسندی کیخلاف جنگ کے عزم کا اظہار
19 جون 2017 (20:01)
0

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے لندن میں ایک مسجد کے قریب مسلمانوں پر حملے کے بعد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دہشت گردی ، انتہا پسندی اور نفرت کے مختلف صورتیں اور ان سے نمٹنے کیلئے ہمارا عزم بھی اتنا ہی پختہ ہونا چاہئیے۔
اس سے پہلے ایک سفید فام شخص Finsbury Park کی مسجد کے قریب مسلمانوں کے ہجوم سے اپنی گاڑی ٹکرا دی جس سے ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔