ایشیائی ترقیاتی بنک پشاور میں ریپڈ بس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے 42 ارب روپے فراہم کریگا
19 جون 2017 (19:56)
0

ایشیائی ترقیاتی بنک پشاور میں Rapid بس ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر کے لئے بیالیس ارب روپے فراہم کرے گا۔ یہ بات خیبرپختونخواء کے وزیراعلیٰ پروز خٹک نے پیر کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت منصوبے کے لئے ساڑھے سات ارب روپے فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چمکنی انٹرچینج سے حیات آباد تک اٹھائیس کلومیٹر طویل روٹ پر ائرکنڈیشنڈ بسیں چلائی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے پانچ لاکھ مسافروں کو سہولتیں میسر آئی گی اور پشاور شہر کے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے۔