file photo

انڈونیشیا، ملائیشیا اورفلپائن کا سمندری راستوں پر گشت کا آغاز
19 جون 2017 (18:17)
0

انڈونیشیا، ملائیشیا اورفلپائن نے آج سمندری راستوں پر گشت کا آغاز کیا ہے جس کامقصد ان عسکریت پسندوں کیخلاف لڑائی تیز کرنا ہے جنہوںنے جنوبی فلپائن کے ایک شہر کامحاصرہ کررکھا تھا۔

تینوں ملکوں کے وزرائے دفاع اور بری فوج کے سربراہوں نے انڈونیشیا کے صوبے Borneo جوملائیشیا کے علاقے Sabah کی سرحد کے نواح میں ہے سے گشت کی کارروائیوں کاآغاز کیا۔
انڈونیشیا کی بری فوج کے سربراہ جنرل Gatot Nurmantyo نے کہا کہ ملائیشیا کے شہر Tawau اورفلپائن میں Bongao کے مقام پر میری ٹائم کمانڈ سنٹر بھی کھولے گئے ہیں۔