file photo

نائیجیریا:خودکش بم حملوں میں 12 افراد ہلاک
19 جون 2017 (18:07)
0

نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں الگ الگ خودکش بم حملوں میں بارہ افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

ریاستی پولیس کے ترجمان وکٹر اسوکو نے کہا کہ دارالحکومت Maiduguri کے قریب Kofa نامی گاوں میں ہونے والے حملوں میں پانچ خواتین بمبار ملوث ہیں۔
کسی نے فوری طور پر حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔