حکومت نے صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے:سائرہ
19 جون 2017 (18:01)
0

صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو صحت کی بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز ایبٹ آباد میں قومی صحت پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  سائرہ افصل تارڑ نے کہا کہ جن افراد کی یومیہ آمدن دو سو روپے سے کم ہے ہو اس پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ایبٹ آباد میں تیس ہزار سے زائد ہیلتھ کارڈز کے اجراء کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ذاتی طور پر اس پروگرام میں دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ یہ سکیم پورے ملک میں شروع کی جائے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اس سکیم کے تحت نادار افراد نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
قومی اسمبلی ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اس موقع پر کہا کہ حویلیاں اور ہری پور میں دوجدید ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔