file photo

اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا کام اگلے سال جون میں مکمل ہوگا
19 جون 2017 (17:48)
0

مواصلات کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو آج بتایا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا کام اگلے سال جون میں مکمل ہو گا۔

کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز اسلام آباد میں محمد مزمل قریشی کی صدارت میں ہو ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مغری روٹ کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور تمام حصوں پر کا م جاری ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ موٹر وے پولیس کو اقتصادی راہداری کی ضروریات کے مطابق لیس کیا جائے گا۔