اقدام سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی معاونت پر نظر رکھنے میں مددملے گی،سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک کی تمام مالیاتی بینکوں کو بائیو میٹرک نظام نصب کرنے کی ہدایت
19 جون 2017 (15:33)
0

سٹیٹ بینک نے تمام چھوٹے مالیاتی بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کی جانچ پڑتال اور تصدیق کیلئے رواں سال31 دسمبر تک اپنی برانچوں میں بائیو میٹرک نظام نصب کریں۔
آج کراچی میں جاری کردہ بیان میں بنک نے کہا کہ اس سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی معاونت پر نظر رکھنے میں مددملے گی۔
سٹیٹ بنک آف پاکستا ن نے بینکوں کو آئندہ سال30 جون سے پہلے تک مالیاتی انتظام کے نظام کی تنصیب کی بھی ہدایت کی ۔