ترجمان نے کہا کہ پاکستان امن اور کھیلوں کو پسند کرنے والا ملک ہے۔

رونالڈینو اورانکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی،آئی ایس پی آر
19 جون 2017 (15:28)
0

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہاہے کہ عالمی فٹ بال ٹیم اگلے ماہ کی چھ سے آٹھ تاریخ کو پاکستان پہنچے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان رونالڈینواوران کی ٹیم کا بھرپور خیرمقدم کرے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان امن اورکھیلوں کو پسند کرنے والا ملک ہے۔