ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ایبٹ آباد کے30 ہزار خاندان مفت علاج معالجے کیلئے صحت کارڈز حاصل کریںگے۔

وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے وسائل فراہم کرے گی،مرتضیٰ عباسی
19 جون 2017 (15:06)
0

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے وسائل فراہم کرے گی۔

پیر کے روز ایبٹ آباد میں وزیراعظم کے صحت کے قومی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ضلع کے تیس ہزار خاندان مفت علاج معالجے کیلئے صحت کارڈز حاصل کریںگے۔