بھارت  کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔ ڈاکٹر یوسف اے العثیمین

سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم کی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت
19 جون 2017 (14:54)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے العثیمین نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر بھارتی فوج کے جاری تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیری بھارت کی طرف سے ان کے خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق سے انکار اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد نہ ہونے سے متاثر ہ ہیں۔
انہوں نے بھارت پرزوردیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔