وزیر اعلیٰ نے بارش سے متاثرہ افراد کو فوری طور امدادی سامان فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ثناء اللہ زہری کی حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا سروے کرنے کی ہدایت
19 جون 2017 (14:36)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے متعلقہ حکام کو لوگوں کے حالیہ بارشوں میں ہونے والے نقصانات کا سروے کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انہیں مالی مدد فراہم کی جاسکے۔
انہوں نے یہ ہدایت کوئٹہ میں ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات میں جاری کیں۔
انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کوبھی بارش سے متاثرہ افراد کو فوری طورپر امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی۔