چیئرمین تحریک انصاف ایک بار پھرمقدمے میں اپنا جواب داخل کرانے میں ناکام رہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
19 جون 2017 (14:31)
0

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ایک بار پھرمقدمے میں اپنا جواب داخل کرانے میں ناکام رہے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سے کہا کہ وہ اگلی سماعت پرجواب جمع کرائیں جو اگلے ماہ کی چار تاریخ کو ہوگی۔
بعد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا جبکہ عمران خان اداروں کی تضحیک کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیاہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین الیکشن کمیشن کے سامنے کسی بھی مقدمے کا جواب جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا انصاف کے نام نہاد علمبردار عمران خان انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہے۔
پی ٹی آئی کے حالیہ پارٹی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا پارٹی کے کارکنوں نے ا ن انتخابات کا مسترد کردیا ہے کیونکہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے اس عمل میں حصہ نہیں لیا۔