ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

کھاریاں،سرائے عالمگیر سے 20مشتبہ افراد گرفتار
19 جون 2017 (12:54)
0

کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے نواحی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران بیس مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے انسداد دہشت گردی کے محکمے، پولیس اورخفیہ اداروں کے ساتھ مل کر کارروائی میں حصہ لیا۔
ان کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مردا ن سے بھی 60مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔
ان کے قبضے سے ہتھیارو گولہ بارو د بھی برآمد ہوا ہے۔