سعودی عرب نے سمندر میں تیل کے ایک بڑے کنویں پر حملہ ناکام بنا دیا
19 جون 2017 (10:33)
0

سعودی عرب نے کہاہے کہ اس نے سمندر میں تیل کے ایک بڑے کنویں پر حملہ ناکام بنادیاہے اور تخریبی کارروائی کیلئے ہتھیاروں سے لدی ایک کشتی قبضے میں لے لی ہے۔
فوج کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ملاحوں نے تیل کے کنویں کی طرف بڑھنے والی تین کشتیوں کو خبردارکرنے کیلئے فائرنگ کی اور ایک کشتی کو قبضے میں لے لیا جبکہ دو کشتیاں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔