جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خاتمے کا عالمی دن
19 جون 2017 (10:28)
0

آج جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خاتمے کاعالمی دن منایاجارہاہے جس کامقصد جنگ سے متاثرہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خاتمے کے بارے میں شعوراجاگر کرناہے۔
اس سال دن کاموضوع ہے''انصاف کے ذریعے جنسی تشدد کے جرائم کاخاتمہ''
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد خواتین اورلڑکیوں کیلئے کئی قسم کی مشکلات کاباعث بنتاہے۔