file photo

عالمی بینک کی کراچی میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے8کروڑساٹھ لاکھ ڈالر کی فراہمی
19 جون 2017 (10:18)
0

عالمی بینک کراچی میں لوگوں کامعیارزندگی بہتربنانے کیلئے تقریباً8کروڑ60لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرIllango نے ایک بیان میں کہاہے کہ اس منصوبے سے ایک کثیررکنی کمیٹی بنانے میں مدد ملے گی جس میں مقامی حکومت ،سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے لوگ شامل ہوں گے جس سے شہر کے تقریباً دس لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
منصوبے سے پبلک پارکوں، شہر کے چوکوں اور فٹ پاتھوں سمیت شہر میں عوامی مقامات کے تحفظ، وہاں تک رسائی اور انہیں پرکشش بنانے کے عمل کو بہتربنانے میں مددملے گی۔